بھارت میں کالج میں نماز پڑھنے پرپروفیسرکوجبری رخصت پربھیج دیا گیا

ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد پروفیسرخالد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردے دیا گیا


ویب ڈیسک June 02, 2022
پروفیسرخالد نے کالج کے لان میں نماز ادا کی تھی:فوٹو:سوشل میڈیا

DOHA: بھارت میں کالج میں نماز پڑھنے پرپروفیسرکوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرعلی گڑھ کے ایک کالج میں قانون پڑھانے والے مسلمان پروفیسرکونماز پڑھنے پرجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔کالج انتظامیہ نے مسلمان دشمن حکمران جماعت بی جے پی اوردیگر ہندوانتہاپسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد پروفیسر ایس آر خالد کو ایک مہینے کی جبری رخصت پربھیج دیا۔پروفیسرخالد کی کالج کے لان میں نماز ادا کرتے ہوئے تصویرسامنے آئی تھی۔

کالج انتظامیہ پروفیسر خالد کے خلاف مزید کارروائی کے لئے تحقیقات کررہی ہے اورابتدائی طورپرانہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |