کراچی الآصف اسکوائرکے قریب ڈاکوؤں نےبس لوٹ لی فائرنگ سے3 مسافر زخمی

ڈاکوؤں نے لاڑ کانہ سے آنے والی بس کو سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب اسلحے کے زور پر کچے میں اتار کرلوٹ مار کی۔


ویب ڈیسک March 05, 2014
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

KARACHI: الآصف اسکوائر کے قریب ڈاکوؤں نے لاڑکانہ سے آنے والی مسافر بس کو لوٹ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 ڈاکوؤں نے لاڑ کانہ سے آنے والی بس کو سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب اسلحے کے زور پر کچے میں اتار کرلوٹ مار شروع کردی، مسافروں کے احتجاج پر ڈاکوؤں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ ڈاکو کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ بس کے ڈرائیور نے زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا جہاں تینوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔