اوباما انتظامیہ نے بجٹ میں پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد تجویز کردی

ایک ارب ڈالر میں سے 28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کے لئے ہوں گے، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک March 05, 2014
امریکی صدر نے بجٹ کی تجاویز منظوری کے لئے کانگریس کو بھیج دی ہیں. فوٹو: رائٹرز/فائل

اوباما انتظامیہ نے 2015 کے بجٹ میں پاکستان کی فوجی اور سول امداد کے لئے ایک ارب ڈالر تجویز کر دیئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے 2015 کے بجٹ میں پاکستان، افغانستان اور عراق کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تجویز کئے ہیں جس میں سے ایک ارب ڈالر کی امداد پاکستان کے لئے مانگی گئی ہے۔ ایک ارب ڈالر میں سے 28 کروڑ ڈالر فوجی امداد کے لئے ہوں گے جب کہ یقایا 72 ارب ڈالر غیر فوجی امداد کے لئے ہوں گے۔ امریکی محکمہ کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کے بجٹ میں 0.2 فیصد کمی کی گئی ہے۔

امریکی صدر نے بجٹ کی تجاویز منظوری کے لئے کانگریس کو بھیج دی ہیں، کانگریس کی منظوری کے بعد تجویز کی گئی امداد تینوں ممالک کو مختلف مراحل میں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں