2024

’مجھے میری زندگی واپس دے دی‘ کیس جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کاپہلا بیان

چھ سال بعدجیوری نے مجھے میری زندگی واپس دے دی


ویب ڈیسک June 02, 2022
دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے پر بدنامی اور تشدد کے الزامات لگائے تھے(فائل فوٹو)

دنیا بھر میں موجود ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے مداح ہتک عزت کیس کے فیصلے کے منتظر تھے تاہم اب عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سُنا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیس کا فیصلہ آنے کے بعدجانی ڈیپ نے سوشل میڈیا پراپنی پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے امریکی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار نے امریکی جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ بیتی کا بھی ذکر کیا ، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ' 'چھ سال پہلے، میری زندگی، میرے بچوں کی زندگی، میرے قریب ترین لوگوں کی زندگیاں، اور ان لوگوں کی زندگیاں، جنہوں نے کئی سالوں سے میرا ساتھ دیا اور مجھ پر یقین کیا، پلک جھپکتے ہی ہمیشہ کے لیے بدل گئیں۔'

اداکار نے کہا کہ 'میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے، انتہائی سنگین اور مجرمانہ الزامات لگائے گئے جس سے نفرت انگیز مواد کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا جس سے میری زندگی اور کیریئر پر گہرہ اثر پڑا'۔

عدالتی فیصلے پر جانی ڈیپ نے کہا کہ 'چھ سال بعد، جیوری نے مجھے میری زندگی واپس دے دی، جس کے لیے میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے معلوم تھا کہ اس کیس کی پیروی کے دوران مجھے کن مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا'۔







View this post on Instagram


A post shared by Johnny Depp (@johnnydepp)





اُنہوں نے کہا کہ 'اس کیس کو عدالت میں لانے کا میرا مقصد ابتداء سے ہی حقیقت کو ظاہر کرنا تھا، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہوتا'۔جانی ڈیپ نے یہ بھی کہا کہ 'میں امید کرتا ہوں کہ میرے کیس سے دوسرے مردوں یا عورتوں کو، جنہوں نے خود کو میرے حالات میں پایا ہے، مدد ملی ہوگی'۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ 'بہتری ابھی آنا باقی ہے اور آخر کار ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے، سچائی کبھی ختم نہیں ہوتی'۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سُناتے ہوئے انہیں بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر 15 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایمبر ہیئرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ انہیں 2 ملین ڈالر ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے پر بدنامی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات لگائے تھے جس کے ٹرائل گزشتہ 7 ہفتوں سے جاری تھے اور دنیا بھر میں اس کے خوب چرچے بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں