قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 13 فیصد ہوگئی


ویب ڈیسک June 02, 2022
(فائل فوٹو)

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح بڑھا کر 13 فیصد کردی گئی اس میں 60 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں 36 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا، شرح منافع 12.36 فیصد کردی گئی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع میں 1.50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شرح منافع 12.25 فیصد کر دی گئی۔

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کا اطلاق تین جون سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں