اسلام آباد کچہری پرحملہ کرنے والے 2 دہشت گردوں کے خاکے جاری

حملہ آوروں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں، دونوں کے چہروں پر ہلکی ہلکی داڑھی تھی، تحقیقاتی ٹیم


ویب ڈیسک March 05, 2014
ایک حملہ آور نے ٹوپی پہن رکھی تھی جب کہ دوسرے کے بال گھنگر یالے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

تحقیقاتی اداروں نے ایف ایٹ ضلع کچہری میں حملہ کرنے والے 2 دہشت گردوں کے تصویری خاکے جاری کر دیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ایف ایٹ کچہری پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے تصویری خاکے جاری کردیے ہیں، حملہ آوروں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خاکے عینی شاہدین اور زخمیوں کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں، دونوں دہشت گردوں کے چہروں پر ہلکی ہلکی داڑھی تھی، ایک حملہ آور نے ٹوپی پہن رکھی تھی جب کہ دوسرے حملہ آور کے بال گھنگر یالے تھے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے بارے میں معلومات 0519261510 اور 03005000577 پر دی جاسکتی ہے، معلومات فراہم کرنے والے کا نام اور دیگر تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کی ایف ایٹ ضلع کچہری پر حملے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت 11 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔