سعودی حکام نے روڈ ٹو مکہ منصوبہ شروع کرنے سے معذرت کرلی
سعودی عرب سے سسٹم لانے اور لگانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، ذرائع
کراچی:
عازمین حج کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حجاز مقدس پہنچانے والا روڈ ٹو مکہ منصوبہ موخر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی امیگریشن حکام کے وفد نے وقت کی کمی کے باعث منصوبے کے فوری آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث عازمین لاہور سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔
سعودی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے سسٹم لانے اور لگانے میں مزید وقت درکار ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے لاہور ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ کے حوالے سے انتظامات مکمل کیے گئے تھے تاہم سعودی حکام کا لاہور ائیرپورٹ دورے کے بعد منصوبہ اگلے سال شروع کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے سے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ای-حج ویزا دینے اور ان کے داخلے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جاسکتی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عازمین کا داخلہ ڈومیسٹک پرواز کی طرح ہوتا ہے، بعد ازاں ان کا سامان وزارت حج کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر بھیجا جاتا ہے۔