خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کیلیے ٹورازم پولیس نے کام شروع کر دیا

سیاحتی پولیس سیاحتی مقامات پر فرائض انجام دے گی


ویب ڈیسک June 02, 2022
ٹورازم پولیس سیاحوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی، ایم ڈی ٹورازم عابد وزیر۔ فوٹو : فائل

کراچی: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کے لیے ٹورازم پولیس نے کام شروع کر دیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں 200 جوانوں میں سے 182 نوجوانوں نے مختلف ڈسٹرکٹ سے اپنی حاضری یقینی بنائی۔

ایم ڈی ٹورازم عابد وزیر نے کہا کہ ٹورازم پولیس سیاحوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

کمانڈنٹ ٹورازم پولیس گل سید آفریدی کے مطابق نوجوان صوبے کی چار ڈسٹرکٹ چترال، سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں رپورٹ کریں گے۔

نوجوانوں کو 150 سی سی موٹرسائیکل اور پیک اَپ گاڑیاں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن سسٹم فعال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں