فلم ساز نبیل قریشی نے حکومت کو ’زہر فنڈ ‘قائم کرنے کا مشورہ دے ڈالا

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں


ویب ڈیسک June 02, 2022
نبیل قریشی نے حکومت کو ’زہر فنڈ ‘قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف فلم ساز نے وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں انوکھا مشورہ دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فلم ساز، رائٹر اور ہدایتکار نبیل قریشی نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ اندا زمیں زہر فنڈ قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کچھ روز قبل دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'حکومت کے پاس تو زہر کھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں'۔


ان کے اس بیان پر نبیل قریشی نے ٹوئٹرردِعمل دیتے ہوئےاپنے پیغام میں لکھاکہ 'اتنے پیسے میں دے دوں گا، فکر کی کوئی بات نہیں ہے، آپ لے لیں، ورنہ فنڈ بنالیتے ہیں، عوام عطیہ کردے گی، زہر فنڈ بنالیں'۔

یاد رہے کہ مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس تو زہر کھانے کو بھی پیسے نہیں ہیں، سوئی گیس کمپنیوں کے اثاثے کم ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کمپنیوں کے منافع جات کم ہو گئے ہیں، اس طرح تو یہ کمپنیاں دیوالیہ ہو جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں