ہنگو میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر بم حملے میں 6 اہلکار جاں بحق 8 زخمی
کالعدم تنظیم انصارالمجاہدین نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ورما گئی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 6 ہو گئی جب کہ 8 اہلکار زخمی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا قافلہ مناتو جا رہا تھا کہ ورما گئی کے مقام پر اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں پر مزید 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے جب کہ 8 زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
انصار المجاہدین نامی کالعدم تنظیم کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹل پر جو ڈرون حملہ کیا گیا تھا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ اسی کی جوابی کارروائی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔