23ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے چینی بینکوں کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے وزیرخزانہ
ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر خزانہ
DOHA:
وفاقی حکومت کا چینی بینکوں کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی بینکوں سے اربوں ڈالرز کی ری فنانسنگ سے متعلق شرائط پر اتفاق ہونے کی تصدیق مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے سنائی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں اچھی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرکی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی آمد متوقع ہے۔