غلام نبی میمن آئی جی سندھ تعینات
پولیس گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ان دنوں کراچی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل تعینات تھے
LONDON:
وفاقی کابینہ نے پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) عہدے پر ذمہ داریاں انجام دینے والے غلام نبی میمن کو سندھ کا انسپکٹر جنرل لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے کیلئے کئی ناموں پر غور کیا جارہا تھا لیکن وفاقی کابینہ کی جانب سے پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن کو سندھ کا انسپکٹر جنرل لگانے کی منظوری دی گئی۔
غلام نبی میمن ان دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، وہ اسپیشل برانچ میں بھی بطور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔