نمرہ کاظمی کیس عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بالغ قرار دے دیا

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ آنے تک نمرہ شیلٹر ہوم میں رہے گی، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ


ویب ڈیسک June 02, 2022
—فائل فوٹو

MANILA: سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بالغ قرار دے دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہٹرائل کورٹ کے فیصلے تک نمرہ شیلٹر ہوم میں رہے گی، میڈیکل رپورٹ میں نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال بتائی گئی اور اس نے مرضی سے شادی کی اور نمرہ کاظمی نے بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نمرہ اپنے شوہر شاہ رخ سمیت والدین، رشتہ داروں سے بھی شیلٹر ہوم میں مل سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نمرہ کو شوہر، والدین سے ملاقات سے نہ روکا جائے جبکہ ٹرائل کورٹ نمرہ کو مرضی سے جانے یا کسٹڈی کا فیصلہ کرے۔

عدالت عالیہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ فیصلہ آنے تک نمرہ شیلٹر ہوم میں رہے گی اور ٹرائل کورٹ ایک ماہ میں نمرا کیس کا ٹرائل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں