سپریم کورٹ میں وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کےخلاف ہائی پروفائل کیسزکی تفصیلات جمع

جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز میں خردبرد کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک June 02, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین سمیت دیگر کے خلاف ہائی پروفائل مقدمات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔

ایف آئی اے نے ہائی پروفائل مقدمات کی تفصیلات سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش جاری ہے اور
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈنگ کیس میں چالان جمع ہوچکا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز شریف، ملک مقصود اور طاہر نقوی مفرور ہیں۔

علاوہ ازیں عدالت کو پیش کردہ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز میں خردبرد کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، ایک کیس میں 4.3 ارب جبکہ دوسرے کیس میں 2.2 ارب کی خردبرد کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین کے خلاف سرمایہ کاری میں بھی خردبرد کا کیس زیر تفتیش ہے، جہانگیر ترین پر سرمایہ کاری میں 3.3 ارب کی خردبرد کا الزام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے خلاف چینی اسیکنڈل پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ایف آئی اے ای او بی آئی کرپشن کیس کی بھی سماعت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں