حکومت نے مچھلی کے شکار پر پابندی میں ایک ماہ کی چھوٹ دیدی

ماہی گیرایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی کاوشیں رنگ لائیں،ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


Staff Reporter June 03, 2022
ماہی گیرایڈمنسٹریٹرفشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی کاوشیں رنگ لائیں،ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ فوٹو : فائل

ماہی گیر ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

سندھ حکومت نے ماہی گیروں کی معاشی مشکلات کے پیش نظر مچھلی کے شکار پر پابندی میں ایک ماہ کی چھوٹ دیدی، سندھ حکومت کے ماہی گیر دوست فیصلے کا ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی کی جانب سے خیرمقدم، ماہی گیروں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے سندھ حکومت کے ماہی گیر دوست فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے اس فیصلے سے ماہی گیروں کی معاشی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ مچھلی کے شکار پر پابندی میں ایک ماہ کی چھوٹ پر ماہی گیروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر فشریز عبدالباری پتافی اور ماہی گیر رہنما حسین اسلم بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ سندھ کی عوامی حکومت ماہی گیروں کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتی ہے اور وہ کبھی ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی اور ماہی گیر کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیر حسین اسلم بھٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کی کاوشوں اور دعاوئں کی بدولت ماہی گیر ایک ماہ کی چھوٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں