فٹنس مسائل شاداب کیلیے ڈراؤنا خواب بن گئے
جب پرفارمنس کا گراف بلند ہونے لگے انجری لاحق ہوجاتی ہے، آل راؤنڈر
AMSTERDAM:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کیلیے فٹنس مسائل ڈراؤنا خواب بن گئے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ جب بھی پرفارمنس کا گراف بلند ہونے لگے کوئی نہ کوئی انجری لاحق ہوجاتی ہے، آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں شرکت کا موقع ہاتھ سے نکلنے پر مایوسی ہوئی۔
اب ایک بار پھر قومی ٹیم میں کم بیک کو یادگار بنانے کیلیے پراعتماد ہوں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز بہت اہم ہے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ٹیم کا اچھی کمبی نیشن موجود ہے، سب یکجان ہوکر کھیلیں تو نتائج بھی آتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سخت چیلنج ثابت ہوسکتی ہے، انجریز کیریئر کا حصہ ہوتی ہیں مگر اب عادی ہو چکا ہوں، بار بار انجریز سے پریشانی اور مایوسی بھی ہوئی، آسٹریلیا کیخلاف سیریز ایک بڑی ٹیم کے سامنے کارکردگی دکھانے کا بڑا موقع تھا مگر فائدہ نہ اٹھاسکا۔
شاداب خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پی ایس ایل 7 میں بھی اچھی فارم میں تھا مگر انجرڈ ہوگیا، تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کیلیے بطور آل راؤنڈر پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے مگر مسائل آڑے آجاتے ہیں، صحت یابی کے بعد کم بیک یادگار بنانے کیلیے پر عزم ہوں، کاؤنٹی کرکٹ میں میچ پریکٹس کا موقع ملا، موسم اور کنڈیشنز بالکل مختلف تھیں مگر کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا، عادل رشید سے بھی کافی کچھ سیکھا ہے، وائٹ بال کرکٹ میں آل رؤنڈر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
میری اور محمد نواز کی انجری کی وجہ سے وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن متاثر ہوا، زاہد محمود بھی اچھی بولنگ کرتے ہیں ان کا ٹیم میں ہونا مددگار ہوگا، جب ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے مقابلہ کا سامنا ہو تو آپ اور بہتر کوشش کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ موسم کو نہیں پچ کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے پہلے بیٹنگ کرنا ہے یا بعد میں مناسب ہوگا، ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھے ہیں۔