امریکا میں قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

فائرنگ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا


ویب ڈیسک June 03, 2022
فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں:فوٹو:انٹرنیٹ

HAZRO: امریکی ریاست وسکونسن کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست سکونسن کے علاقے ریسین کے ایک قبرستان میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔



مقامی حکام کے مطابق حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اورپولیس نے عوام سے اس سلسلے میں معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں