امریکا میں قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

فائرنگ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا

فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں:فوٹو:انٹرنیٹ

HAZRO:
امریکی ریاست وسکونسن کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست سکونسن کے علاقے ریسین کے ایک قبرستان میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔




مقامی حکام کے مطابق حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اورپولیس نے عوام سے اس سلسلے میں معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story