حج 2022 کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
حج کے دوران بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، سعودی حکام
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج2022 کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورمقامات مقدسہ پرعازمین حج کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔
وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال عازمین کے لئے حج اسمارٹ کارڈ نافذ کیا جائے گا جس میں حج اورمتعلقہ شخص سے متعلق معلومات ہوں گی۔ حج کے دوران بہترین انتظامات کی فراہمی کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔