پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان موسیقاروں کی ضمانت منظور

ضمانت 90 ہزار کے دو نفری مچلکوں کے عوض منظور کی گئی


ویب ڈیسک June 03, 2022
ضمانت 90 ہزار دو نفری مچلکوں کے عوض منظور کی گئی

بغیر سفری دستاویزات غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغان موسیقاروں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کی عدالت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغان موسیقاروں کی 90 ہزار کے دو نفری مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے کہا کہ کسی کو بھی سفری دستاویز ات کے بغیر پاکستان رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر کے واپس افغانستان بھیجا جائے گا۔

پولیس کے مطابق کچھ دن قبل پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ ساری رات شور ہوتا ہے جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تو پتا چلا کہ یہ افغانی موسیقار ہیں اور ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں جوکہ جرم ہے۔

تاہم پشاور کی تہکل پولیس نے انہیں غیرقانونی مقیم ہونے پر فارنر ایکٹ سیکشن 14 کے تحت گرفتار کیا کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد یہ لوگ فرار ہوکر غیر قانونی طورپر پاکستان آگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزپشاور پریس کلب کے سامنے افغان فنکاروں کی گرفتاریوں کے خلاف پاکستانی فنکاروں نے احتجاج بھی کیا تھا، پاکستانی فنکاروں نے مطالبہ کیا تھا کہ افغان موسیقاروں کو واپس نہ بھیجا جائے بلکہ انہیں پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں