بھارت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے ویزہ سروس بحال کرےافغان طالبان

بھارت سے سیاسی، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، افغان حکومت


ویب ڈیسک June 03, 2022
بھارتی وفد نے طالبان حکام سے ملاقاتوں میں سیاسی، معاشی اوردیگرشعبوں میں تعاون پراتفاق کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

MANCHESTER: طالبان حکومت نے بھارت پرکابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ بھارتی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔



افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ عامرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی،افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ،تجارت کے فروغ اوردیگرامور پربات کی۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت بھارت سے سیاسی ، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پرانے تعلقات ہیں۔بھارت سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا بھارتی منصوبے مکمل کرنے اورافغان عوام کے لئے ویزہ سروس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں