خیبر پختونخوا میں بھی سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹا کم کردیا گیا

سرکاری افسران کے کوٹے میں 35 فیصد کی کمی

فوٹو: فائل

SYDNEY:
وزیراعلیٰ خیبرپختنخوا محمود خان نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناطر میں سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپر یس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے بعد ملک میں بڑھتی پیٹرلیم کی قیمتوں میں یکم 60 روپے اضافے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

صوبے کے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کو ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ جبکہ سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔


یہ پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کردیا

محکمہ خزانہ نے کہا کہ پی او ایل کی مد میں سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سرکاری محکموں میں خرچ ہوتے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حکم پر سرکاری اداروں میں پیٹرول کی کٹوتی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story