امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کو کتنے سال ہوگئے

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے

بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا(فائل فوٹو)

لاہور:
بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن آج اپنی شادی کی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1973 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑی امیتابھ اور جیا بچن آج ا پنی شادی کی 49ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں لاکھو ں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں ۔ بِگ بی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
Load Next Story