آسکر ایوارڈ مجھ سے بہت دور نہیں ہے ودیا بالن

کبھی بھی ہالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر یا پدما شری ایوارڈ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچا، ودیا بالن


ویب ڈیسک March 05, 2014
پورے کیرئیر کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر بہت خوش ہوں، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ آسکر ایوارڈ جیتنا بہت دور کی بات نہیں ہے امید ہے کہ جلد آسکر جیت لوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کبھی بھی آسکر یا پدما شری ایوارڈ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچا، 'اوپر والا' مجھ پر مہربان ہے اور آسکر جیتنا بہت دور کی بات نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'شادی کے سائڈ افیکٹس' کو لوگوں نے بہت سراہا ہے، امید ہے کہ فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے فلمی کیرئیر کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والے پیار اور محبت پر بہت خوش ہوں، ہمیشہ مختلف رول ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں