خیبرپختونخوا کے 700 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی کا اسٹاک ختم

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب دس روز سے سپلائی بند


ویب ڈیسک June 03, 2022
نئی خریداری ہونے تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی دستیاب نہیں ہوں گی، انتظامیہ۔ فوٹو : فائل

GENEVA: خیبرپختونخوا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا، صوبے کے 700 سے زائد اسٹورز پر گھی کی سپلائی 10 روز سے بند ہے۔

چترال سے لیکر ڈی آئی خان اور قبائلی علاقوں میں بھی سستے گھی اور چینی کی ترسیل بند ہوگئی، سبسڈائز نرخوں پر ملنے والے گھی کا اسٹاک صوبے میں تا حال نہ پہنچ سکا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق انتظامیہ کو اسٹاک ختم ہونے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، نئی خریداری ہونے تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور چینی دستیاب نہیں ہوں گی جبکہ آئندہ دو روز کے بعد صوبے کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا اسٹاک بھی ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹاک ختم ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں