بنگلادیشی لڑکی دریا میں تیرتے ہوئے محبوب سے ملنے بھارت پہنچ گئی
دونوں نے کلکتہ میں شادی کرلی تاہم پولیس نے لڑکی کو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا
بنگلادیش کی 22 سالہ لڑکی کرشنا منڈل اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے خطرناک جنگل عبور کرکے اور ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔
محبت میں سات سمندر پار کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن بنگلادیش کی نوجوان لڑکی نے ایک گھنٹے تک دریا میں تیر کر بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچ کر اس دعوے کو پورا کر دکھایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی لڑکی مرشنا منڈل اور بھارتی نوجوان ابھیک منڈل کی محبت کا آغاز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک سے ہوا تھا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔
کرشنا اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے بھارت جانا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا جس کے بعد اس نے غیر قانونی طور پر بھارت جانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سب سے پہلے کرشنا نے خطرناک بنگال ٹائیگرز اور جنگلی جانوروں سے بھرے سندربن جنگلات کو عبور کیا۔
سندر بن کو عبور کرنے کے بعد کرشنا کے بعد سب سے بڑی رکاوٹ دریا تھا۔ کرشنا منڈل نے یہ رکاوٹ بھی ایک گھنٹے دریا تیر کر عبور کرلی اور ابھیک منڈل کے پاس پہنچ گئی اور دونوں نے کلکتہ جاکر کورٹ میرج کرلی۔
سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر کرشنا کو گرفتار کر لیا اور جلد لڑکی کو بنگلا دیش ہائی کمیشن کے سپرد کردیا جائے گا۔