نئی دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال کو گرفتارکرلیا گیا

اروند کیجریوال کے پاس گجرات میں عوامی جلسہ کرنے کا کوئی اجازت نامہ نہیں تھا ا سلئے گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک March 05, 2014
اروند کیجریوال نے نئی دلی کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فوٹو:فائل

نئی دلی کے سابق وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو بھارتی ریاست گجرات میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے سابق وزیراعلی اروند کیجریوال بھارتی ریاست گجرات کے علاقے راگھون پور میں پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کے استقبال کے لئے موجود تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی کے پاس گجرات میں عوامی جلسہ کرنے کا کوئی اجازت موجود نہیں اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا تاہم بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے درمیان دارالحکومت نئی دلی، لکھنؤ اور گجرات میں جھڑپیں شروع ہوگئیں اس دوران دونوں جانب سے پتھروں، کرسیوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا تاہم پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کرکے مشتعل کارکنوں کو منتشر کردیا۔

واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے گزشتہ ماہ کرپشن کے خلاف نئی دلی کی ریاستی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مسودے پر کانگریس اوربے جی پی کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث صرف 49 دن بعد ہی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، اروند کیجروال نے اپنی حکومت کانگریس کی حمایت سے قائم کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں