سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ
دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کے اضافے کے بعد 119342روپے ہوگئی
ISLAMABAD:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1851ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا.
عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 139200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 119342روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔