بھارت رکن اسمبلی کے بیٹے کی ساتھیوں سمیت 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ملوث ہے، بی جے پی


ویب ڈیسک June 03, 2022
متاثرہ لڑکی کے والد نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست تلنگانہ میں رکن اسمبلی کے بیٹے نے 4 دوستوں کے ہمراہ 17 سالہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نجی پارٹی سے واپسی پر پانچ لڑکوں نے ایک 17 سالہ لڑکی کو اپنی مرسیڈیز میں بٹھایا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مقامی رکن اسمبلی کے ایک رکن اور اس کے 4 دوستوں کو نامزد کیا ہے۔ لڑکی کی طبی جانچ پڑتال میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پولیس نے تاحال اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ بی جے پی کی مقامی قیادت نے رکن اسمبلی کے بیٹے کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی تلنگانہ کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ جن لڑکوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ان میں ایک مجلسِ اتحاد المسلمین کے رکن اسبلی کا بیٹا جب کہ دوسرا اقلیتی بورڈ کے چیئرمین کا بیٹا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں