اورنگی ٹاؤن میں نوجوان سے لوٹ مارکرنے والے 2 ڈاکو مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک

ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کیا،پولیس


ویب ڈیسک June 03, 2022
فائل فوٹو

ABBOTABAD: اورنگی ٹاؤن میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،نامعلوم افراد نے ملزمان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دو ڈاکو اسپتال میں دوران علاج چل بسے،پولیس کےمطابق تیسرا ڈاکو اسپتال میں زیر علاج ہےجس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا ، نوجوان کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تین ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہری نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کرکےنوجوان کوزخمی کردیا۔

نوجوان کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انھوں نے تینوں ملزمان کو پکڑلیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انتہائی سخت جدوجہد کے بعد تینوں ملزمان کو شہریوں کے چنگل سے نکالا ، زخمی نوجوان سمیت تینوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کی غرض سے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی نوجوان بائیس سالہ تحسین ولد جاوید کو ایک گولی پاؤں اور دوسری کمر میں لگی جبکہ ایک ڈاکو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسا،کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد جناح اسپتال میں بھی ایک ڈاکو دوران علاج دم توڑ گیا، جبکہ تیسرا ڈاکو اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت بھی تشویشناک ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں