امریکا میں چرچ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک

امریکا میں 15 دنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک June 03, 2022
فائرنگ کے وقت چرچ میں ایک تقریب جاری تھی، فوٹو: ٹوئٹر

امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کے چرچ کی کارپارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جس وقت چرچ کی کارپارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اُس وقت چرچ کے اندر ایک مذہبی تقریب جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اجازت سے قبل مقتولین کی شناخت اور قاتل و مقتول کے درمیان رشتے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے۔

آج ہی کے روز ونسکونس میں ایک قبرستان میں جنازے کے شرکاء پر بھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

امریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام، اسکول پر 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ میں 2 اساتذہ اور 19 طلبا جب کہ اسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں