شمالی وزیرستان میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کے بعد رواں برس کا آٹھواں کیس ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق اپریل میں شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، تمام پولیو کیسز ایک ہی علاقے سے رپورٹ ہورہے ہیں جو علاقے پولیو کے لیے حساس قرار دیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، والدین سے درخواست ہے اپنے بچوں کو پولیو کےقطرے ضرور پلایں۔