نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی زہر خورانی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرکے بچالیا

چوبیس سالہ سارہ نے زہر خورانی کی تھی جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوئی،اسپتال انتظامیہ

فوٹوفائل

ناظم آبادمیٹرک بورڈآفس کےقریب قائم نجی یونیورسٹی کی چھت پر تذبذب کاشکار دکھنے والی طالبہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔فوٹیج میں بظاہر چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی طالبہ کچھ دیربعد چھت پر ہی گرگئی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق چوبیس سالہ سارہ نےزہر خورانی کی تھی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر یونیورسٹی میں موجود افراد چھت پر گئے اور طالبہ کو نجی گاڑی میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،اسپتال حکام کے مطابق چوبیس سالہ سارہ نے زہر خورانی کی تھی جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تاہم ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے سےلاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
Load Next Story