بھارت میں اسپتال کے عملے نے نوزائیدہ بچے اور ماں کی تیزاب سے صفائی کردی

اسپتال انتظامیہ نے بچی کی حالت بگڑنے پر سول اسپتال منتقل کردیا تاہم دوسرے اسپتال نے بچی کو داخل کرنے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک June 03, 2022
بھارت میں نومولود کی تیزاب سے صفائی(فوٹو فائل)

بھارت میں اسپتال انتظامیہ نے نوزائیدہ بچی اور ماں کی تیل کے بجائے تیزاب سے صفائی کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی غفلت کا اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ کی جانب سے سرسوں کا تیل فراہم نہ کرنے پر چند لمحوں قبل جنم لینے والی بچی اور ماں کی تیزاب سے صفائی کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 مئی کو متاثرہ خاتون سہاسنی کو درد زہ محسوس ہوا جس پر اہل خانہ نے خاتون کو پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں خاتون نے رات 2:10 منٹ پر بچی کو جنم دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ سے سرسوں کا تیل منگوایا جو رات زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ فراہم نہیں کرسکے، جس پر اسپتال انتظامیہ نے بچی اور ماں کے جسم کی صفائی تیزاب سے کردی گئی، جس کے باعث بچی کے جسم کا زیادہ تر حصّہ جھلس گیا۔

تیزاب جسم پر لگتے ہی جلن شروع ہوئی تو بچی نے بلک بلک کر رونا شروع کردیا اور خاتون نے جسم پر جلن ہونے کی شکایت کی مگر انتظامیہ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

بچی کے جسم پر پھوڑے نکلے تو انتظامیہ نے ماں اور نوزائیدہ بچی کو دوسرے اسپتال منتقل کیا تاہم بچی کی بگڑتی حالت دیکھتے ہوئے دوسرے اسپتال نے بھی بچی کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ نے نجی اسپتال میں متاثرہ خاتون اور بچی کو علاج کی غرض سے داخل کرایا۔

محکمہ صحت نے معاملہ سامنے آنے پر نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں