پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ بحالاگلے ہفتے پہلااجلاس ہوگا

مرحلہ وارپروگرام کے تحت پہلے لاانفورسمنٹ،پھرتوانائی ورکنگ گروپ کااجلاس ہوگا


Naveed Akber September 13, 2012
مرحلہ وارپروگرام کے تحت پہلے لاانفورسمنٹ،پھرتوانائی ورکنگ گروپ کااجلاس ہوگا۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور امریکاکے مابین اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے تحت ورکنگ گروپوںکے اجلاسوںکا مرحلہ وار دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں لا انفورسمنٹ کیلیے ورکنگ گروپ کا اجلاس اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگا جبکہ اس کے بعد توانائی سے متعلق گروپ کا اجلاس ہوگا ۔ وزیر خارجہ حناربانی کھر 18 سے22 اگست کے دوران واشنگٹن کا دورہ کریں گی جبکہ 21 اگست کو ان کے امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے تفصیلی مذاکرات ہوںگے ،ملاقات میںباہمی تعلقات اوراسٹرٹیجک ڈائیلاگ سمیت تمام امور پر بات ہوگی ۔

امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کے دورہ واشنگٹن سے پہلے پاکستان وافغانستان کیلیے امریکاکے خصوصی مندوب مارک گراسمین 14ستمبر کواہم دورہ پر پاکستان آئیں گے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات بشمول افغانستان پر بات ہوگی اور اس ملاقات کے نتائج دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی21 ستمبر کو واشنگٹن میں مذاکرات کا اہم حصہ ہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |