مولانا فضل الرحمان کا قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

حکومت کی جانب قومی سلامتی پالیسی بناتے وقت ہم سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی،سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک March 05, 2014
قومی سلامتی پالیسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ملتان سے شروع کریں گے، مولانا فضل الرحمان ۔ فوٹو: فائل

جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کی جانب سے پیش کی گئی قومی سلامتی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اصل ہدف دینی مدارس ہیں اور جے یوآئی(ف) اس پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی بناتے وقت ہم سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی، اس پالیسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ملتان سے شروع کریں گے جہاں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

طالبان سے مذاکرات سے متعلق بھی مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا درست راستہ اختیار نہیں کیا،حکومت مذاکرت پر نہ تو کوئی مشاورت کرتی ہے اور کوئی بھی دلیل سمجھنے سے بھی قاصرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |