کراچیڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پر4 روز بعد بھی قابونہ پایا جاسکا

بیسمنٹ اورمیز نائن فلور پراب بھی آگ لگی ہوئی ہے، فائر بریگیڈ حکام


Staff Reporter June 04, 2022
عمارت کے میز نائن فلور اوربیسمنٹ سے دھوئیں کا اخراج جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس

PESHAWAR: کراچی جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگنے والی آگ پرتاحل قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پرقابونہیں پایا جا سکا ہے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ اور میزنائن فلور سے پرآگ لگی ہوئی ہے اوردھوئیں کا اخراج جاری ہے جسے بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی جیل چورنگی کے قریب متاثرہ عمارت مخدوش قرار، اسٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج

آگ پر قابو پانے کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے شٹرزاورکچھ مقامات پر دیواریں بھی توڑی گئیں ہیں پارکنگ فلورون پر سات گاڑیاں اور بارہ موٹر سائیکلیں پارک ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 7 فائر ٹینڈرز، 2 باؤزور اوراسنارکل ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں تاہم آگ پرمکمل قابوکب تک پا لیا جائے گا یہ بتایا مشکل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں