لاہورکے چلڈرن اسپتال میں آگ لگ گئی
آگ بجھنے کے بعد فرانزک ٹیمیوں کی مدد سے شواہد جمع کئے جائیں گے، پولیس حکام
RAWALPINDI:
لاہورمیں بچوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس پرقابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لاہورکے چلڈرن اسپتال میں تیسرے فلورپرقائم میڈیکل اسٹورمیں لگی۔آگ کے باعث میڈیکل اسٹورمیں موجود ادویات جل کرراکھ ہوگئیں۔آگ بجھانے کے عمل میں 7 واٹر باؤزر حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہائیڈولک اسنارکل کی مدد بھی لی جارہی ہے۔آگ لگی یا لگائی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابو پانے کے بعد فرانزک ٹیمیوں کی مدد سے شواہد جمع کئے جائیں گے اور ایم اس ،ڈی ایم ایس اور سیکورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم کے مطابق اسپتال کی او پی ڈی بلڈنگ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ چند منٹوں میں اسپتال پہنچ گیا تھا۔
ایم ڈی چلڈرن اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ ابتدا میں آگ پرقابو پالیا گیا تھا تاہم چند منٹ بعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسپتال کے انڈور میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اوردواؤں کا اسٹاک بھی موجود ہے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران موقع پرجاکرامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں معاونت فراہم کررہا ہے۔