بھارت کے بےشمار پنجابی گلوکاروں کو گینگسٹرز سے خطرہ ہے میکا سنگھ
فلم انڈسٹری میں خوف کی فضا پیدا ہوچکی ہے
ATTOCK:
بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار میکا سنگھ نے کہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا واقعہ تمام پنجابی گلوکاروں کے لئے ویک اپ کال ہونی چاہیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد معروف گلوکار میکا سنگھ نے پنجابی گلوکاروں کو لاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے، سدھو موسے والا کے قتل افسوس کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ملک میں سلیبریٹیز کو گینگسٹرز سے خطرات لاحق ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ'انڈسٹری میں ہر کوئی اس المناک حادثے کے بعد صدمے کا شکار ہے، تاہم میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف سدھو نہیں تھے جنہیں دھمکیاں مل رہی تھیں، بلکہ گِپی گریوال اور منکریت اولکھ سمیت بے شمار پنجابی گلوکاروں کو دھکمیاں ملی ہیں۔'
انہوں نے بھارتی گلوکاروں اور اداکاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 'سدھو موسے والا کے قتل کا واقعہ ہر ایک کے لیے ویک اپ کال ہونی چاہیے'۔
میکا سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ 'گینگسٹر پیسے طلب کرتے ہیں، اور جو پیسے دے دیتا ہے وہ ٹھیک، نہیں تو دوسروں کو اسی قسم کی دھمکیاں ملتی ہیں کہ جان سے جاؤ گے، بہت سارے لوگ پریشان ہیں، جیسے ہی آپ ہِٹ ہوتے ہیں، یا شوز چلنا شروع ہوتے ہیں، ساتھ ہی دھکمیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں'۔
انڈین گلوکار کا کہنا تھا کہ 'اس سے قبل ہم ممبئی کے انڈرورلڈ کا نام سنتے تھے، اور اب وہ انڈرورلڈ پنجاب میں بھی شروع ہوگیا ہے، جوکہ بہت غلط پیغام ہے۔ مجھے اس بات کا افسوس رہے گا کہ میں مئی میں سدھو موسے والا سے ہونے والی آخری ملاقات میں انہیں ممبئی منتقل ہونے کا نہیں کہہ سکا'۔
انہوں نےکہا کہ 'جب وہ مجھے ممبئی میں ملنے آئے تو وہ بہت خوش تھے کہ وہ ایئرپورٹ سے تنہا سفر کر کے میرے گھر پہنچے تھے۔انہوں نےمجھ سے پوچھا تھا کہ مجھے ان خطرات سے کیسے نمٹنا چاہیے؟ اور اب مجھے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں نے انہیں ممبئی منتقل ہونے کا مشورہ نہیں دیا'۔میکا سنگھ بتایا کہ حال ہی میں گِپی کی فلم بہت کامیاب رہی ہے اور اس کے بعد انہیں دھمکی مل گئی اور ان کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
پنجابی گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ 'سلیبریٹیز اب آسان ہدف بن چکی ہیں اور میں اپنے ذاتی تجربے سے بتا رہا ہوں کہ اس قسم کے خطرات سے نمٹنا بہت مشکل ہے'۔
میکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ 'پنجاب میں گینگسٹرز گذشتہ 6 برس کے دوران متحرک ہوئے ہیں، اس سے پہلے سب اچھا تھا،گینگسٹرز کے گروہ پنجاب کے علاوہ راجستھان، بہار اور اُترپردیش میں بھی کام کر رہے ہیں، اور دراصل کئی آرٹسٹ انہیں پیسے دیتے بھی ہیں'۔
گلوکار نے واضح کیا حکومت اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے اداروں کو افراد پر قابو پانا چاہیے، ان کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں خوف کی فضا پیدا ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ سدھو کے قتل کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر میکا سنگھ کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔