قائمہ کمیٹی صنعت گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ پر برہم

پاکستان،امریکا میں گاڑیوں کا معیار ایک نہیں، گاڑیوں پر اون جگا ٹیکس، آصف کرمانی


Numainda Express June 04, 2022
قائمہ کمیٹی تجارت کا سریا کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک اضافہ پر تحفظات (فوٹو : فائل)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ ایک کمپنی کی گاڑی جو ہائبرڈ ہے امریکا میں 50 لاکھ روپے کی ہے،پاکستان میں اس طرح کی سادہ گاڑی 49 لاکھ روپے میں ہے،پاکستان اور امریکا میں گاڑیوں کا معیار ایک نہیں ہے، عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا۔


سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے الیکٹریکل گاڑیوں کے لئے پالیسی بنائی ہے۔ سینیٹر آصف کرمانی نے وزیر صنعت کی عدم حاضری پر نوٹس لینے کی ہدایت کی اور کہاکہ گاڑیوں پر اون لیا جاتا ہے جو جگا ٹیکس ہے۔


ای ڈی بی حکام نے کہاکہ بڑے مینوفیکچرنگ یونٹس لاہور کراچی اور فیصل آباد میں ہیں، گاڑیوں کی پیدوار 5 لاکھ ہوجائے تو پرزے مقامی سطح پر بننا شروع ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں