یوکرینی فوج نے اہم اسٹریٹیجک علاقے سے روس کو پیچھے دھکیل دیا
ہفتے کے روز روسی حملوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔
KABUL:
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے مشرقی شہر میں روسی پیش قدمی کو پیچھے دھکیل کر کھوئے ہوئے سیویروڈونٹسک کے 20 فی صد علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد کرایا گیا علاقہ روسی حملے کا مرکز تھا۔
یوکرین کے صوبہ لوہانسک کے گورنر سرگئی گیڈائی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی فوج کو واپس دھکیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ ایسے وقت میں جب روسی کمک تعینات کی جا رہی تھی، شہر کا قبضہ واپس لینا آسان نہیں تھا۔
سرگئی گیڈائی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز روسی حملوں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ماں اور بچہ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یوکرین کو دور تک ہدف بنانے والے ہتھیار ملیں گے، ہم روس کو اس کی پوزیشن سے بہت پیچھے دھکیل دیں گے اور تب روس کے پاس فرار کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
یوکرینی فوج کے مطابق روس نے اپنی فوجی قوت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے شہر پر حملے کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا ہے، تاہم ان کی قریبی قصبوں کی جانب پیش قدمی ناکام رہی۔