سرکاری افسران حمزہ شہباز کے چمچے نہ بنیں حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے فواد چوہدری

سرکاری افسران کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بنیں یہ حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک June 04, 2022
سرکاری افسران کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بنیں یہ حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے، فواد چوہدری —فائل فوٹو

ISLAMABAD: سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران حمزہ شہباز کے چمچے نہ بنیں حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے۔

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور میری گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے ہوئے تھے، وزیر داخلہ کی طرف سے سینکڑوں پولیس اہلکار ہماری گرفتاری کیلئے لگائے گئے تھے، سرکاری افسران کو کہتے ہیں کہ وہ اپنی حد میں رہ کر سرکاری ڈیوٹی کریں، ڈی سی اور ڈی پی او کو کہتا ہوں کہ وہ حمزہ کے چمچے نہ بن جائیں یہ حکومت دو تین ماہ کی مہمان ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور پرامن احتجاج ہمارا اپنی حق ہے، لانگ مارچ کے دوران ہمیں ایسے روکا گیا جیسے ہم سب بم باندھ کر جا رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ کو جہاں نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے وہاں نہیں رہنا چاہیے، عمران خان ایک سیاق وسباق میں بات کر رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، جاری منصوبوں کے فنڈ کہیں اور ٹرانسفر کیے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گے، مسلم لیگ ن نے پورے پاکستان کی تباہی کی ہے ہمارے جاری منصوبے روک کر تحصیل پنڈدادن خان کو تباہ کرنا چاہتی ہے، دو تین ماہ بعد عام الیکشن میں جا رہے ہیں عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے حکومت بنانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں