ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملے میں ملوث 2 ملزم مقابلے میں ہلاک کردیئے ڈی آئی جی ویسٹ کا دعویٰ
ملزمان ایکسپریس نیوز کے دفتر اورپولیس اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد سیاسی ومذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے
ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ ایکسپریس نیوز کراچی کے دفتر پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پیر کو ناظم آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے 2 ٹارگٹ کلرز کی فارنزک رپورٹ سے پتا چلا کہ دونوں ملزمان ایکسپریس نیوز کے دفتر اور پولیس اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے گزشتہ سال 16 دسمبر کو ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملہ کرکے چینل کے 2 کارکنان کو زخمی کیا جبکہ رواں سال 2 جنوری کو ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے میں بھی دونوں ملزمان ملوث تھے۔
جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کا پہلے ایک سیاسی جماعت سے تعلق تھا تاہم پھر انہوں نے ایک کالعدم تنظیم سے وابستگی اختیار کرلی تھی اور ان کے لئے ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیاں کرتے تھے۔