پی ٹی آئی لانگ مارچ لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی اسکول فیس کی ذمہ داری لے لی

شہدا کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز


ویب ڈیسک June 04, 2022
شہدا کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لاہور پولیس نے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی اسکول فیس کی ذمہ داری لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری لاہور میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر پہنچے، اور ڈی آئی جی آپریشنز نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصی پیغام شہید کانسٹیبل کمال احمدکی بیوہ کو پڑھ کے سنایا، جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے شہید کی بیوہ اور بہن بھائیوں سے اظہار افسوس و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں،لاہور میں امن کی بحالی میں پولیس کے 328 شہدا کی قربانیاں شامل ہیں، شہدا کے خاندانوں کی کفالت محکمہ کی ذمہ داری ہے، شہید کمال احمد کے بچوں کے اسکول کی ایک سال کی فیس محکمہ ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل کمال احمد گولی لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں