کم عمر لڑکی کے رول ملنے پر تنقید کیلئے صبا قمر کا فیصل قریشی کو جواب
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ڈرامے’فراڈ ‘ سے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کی ہے
ڈراموں میں کم عمر لڑکی کےلیڈنگ کردار ملنے پر معروف اداکار فیصل قریشی کی جانب سے صبا قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر اداکارہ کا جواب سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے ورسٹائل اداکارہ صبا قمر کے نئے ڈرامے' فراڈ' کے آن ائیر ہوتے ہی اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں بغیر نام لیے اداکارہ کو کم عمر لڑکی کے کردار ملنے پر تنقید کی تھی تاہم اب اداکارہ نے بھی فیصل قریشی کو اس کا جواب دے دیا ہے۔
فیصل قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ''بھئی اگر یہ ڈرامے میں 24 کی ہے تو مجھےبھی27 کا بناؤ''۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اس پر جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ '' میں فیصل قریشی جی کی بہت عزت کرتی ہوں، وہ ایک شاندار اداکار ہیں، میں ان کا احترام کرتی ہوں، یہ ان کی رائے ہے جسے میں بہت خوش اسلوبی سے لیتی ہوں، لیکن میں کیا کروں فیصل، مجھے یہ کردار ابھی تک مل رہے ہیں''۔
یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اب اپنے بیک ٹو بیک ہٹ پروجیکٹس کے ساتھ ٹیلی ویژن اور فلمی اسکرین پر واپس آ رہی ہیں، ان کی اسکرین پر واپسی کا پہلا پروجیکٹ ویب سیریز "مسز اینڈ مسٹر شمیم" تھا جسے بھارت میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
جس کے بعد اداکارہ کی فلم 'گھبرانا نہیں ہے 'نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی اور اب ان کے نئے ڈرامے' فراڈ' کو بھی عوامی پذیرائی مل رہی ہے جبکہ گزشتہ روز صبا قمر کی نئی فلم 'کملی' بھی ریلیز ہوئی جس کو پاکستا ن سمیت دیگر ممالک میں بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اداکارہ کے آسٹریلیا، یو کے سمیت کئی ممالک میں موجود مداح فلم کی ورلڈ پریمیئر کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔