پٹرول کی قیمت میں اضافہقیدیوں کوویڈیو لنک سے حاضری لگانے کاحکم

5 جوڈیشل مجسٹریٹ ویڈیولنک کے ذریعے قیدیوں کی حاضری لگائیں گے


ویب ڈیسک June 04, 2022
قیدیوں کی ویڈیو لنک سے حاضری کا فیصلہ قومی خزانےکونقصان سے بچانے کے لئے کیا گیا،سرکلر:فوٹو:فائل

BEIJING: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی عدالت نے قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک سے لگانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد اڈیالہ جیل سے قیدیوں کوکچہری لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے اسے سلسلے میں ماتحت ججز کو احکامات جاری کردئیے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کے لئے دن 11 بجے سے 1 بجے تک 5 جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔قیدیوں کی جیل سے حاضری کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں