بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ 10 دنوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 17 ہوگئی

نوجوان کو ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

LAUSANNE:
قابض بھارتی کی جارحیت میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا اس طرح دس دنوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارود سے اُڑا دیا جس سے گھر میں موجود ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بارودی مواد کے دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی لاش ناقابل شناخت ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر؛ قابض بھارتی فوج نے مئی میں 32 کشمیریوں کو شہید کیا

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا تھا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک اہلکار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے اور اب تک صرف دس دن میں 17 نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story