لانگ مارچ میں وکلا پر تشدد وزیراعظم وزیراعلی پنجاب و وزیر داخلہ کیخلاف کارروائی کا حکم

متعلقہ ایس ایچ او سیکشن 154 کے تحت درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرے، سیشن کورٹ لاہور


ویب ڈیسک June 04, 2022
متعلقہ ایس ایچ او سیکشن 154 کے تحت درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرے، سیشن کورٹ لاہور

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی حمزہ شہباز اور وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف وکلا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد نے فریقین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کریں۔

پی ٹی آئی لائرز ونگ کے ایڈووکیٹ افضال عظیم نے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر داخلہ و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ متعلقہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا، جبکہ ریکارڈ کے مطابق واقعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں ہی ہوا ہے، لہذا درخواست گزار ایس پی سول لائن کے روبرو پیش ہو کر سیکشن 154 کے تحت بیان ریکارڈ کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |