کراچیفائرنگ کے واقعات میں پی پی عہدیدارسمیت7ہلاک

عیسیٰ نگری میں تصادم،خاکروب ہلاک،لیاری،کیماڑی،کورنگی میں بھی فائرنگ سے ہلاکتیں

عیسیٰ نگری میں تصادم،خاکروب ہلاک،لیاری،کیماڑی،کورنگی میں بھی فائرنگ سے ہلاکتیں۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پیپلزپارٹی ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات،کارکن اورخاتون سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک A عبداﷲ کالج کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے کارنمبر T-2092 پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسے کارمیں سوار40سالہ معراج خٹک، 35سالہ وسیم رسول خٹک اور40سالہ سلطان بیگ گلگتی ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئیں،معراج خٹک اور وسیم رسول خٹک جیکسن کے علاقے سلطان آبادشیل پٹرول پمپ کے عقب میں واقعے بلال مسجدکے قریب کے جبکہ سلطان گلگتی گارڈن ویسٹ کارہائشی ہے ،مقتول معراج خٹک5 بچوں کا باپ تھاجبکہ اس کا آبائی تعلق تحصیل کرک ضلع بھانڈہ داؤدشاہ گاؤں ٹیری سے تھا۔


مقتول پیپلزپارٹی ضلع غربی کاموجودہ سیکریٹری اطلاعات اورپیپلزاسٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع ساؤتھ کاسابق صدرتھاجبکہ وہ کیماڑی ٹاؤن یونین کونسل نمبر2کا سابق ناظم بھی تھا،مقتول وسیم خٹک معراج خٹک کا بچپن کادوست اور پیپلز پارٹی ضلع غربی کا سرگرم کارکن تھا،ہلاک ہونے والے تینوں افرادپی آئی ڈی سی کے قریب آغاخان اسپتال کے یونٹ میں ملازم تھے۔جاں بحق ہونے والے معراج خٹک اور وسیم رسول خٹک کی لاشیں ان کے گھر سلطان آباد پہنچنے پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں اور دیگر کاروبار بند کرا دیا جبکہ مولوی تمیز الدین خان روڈ پر ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا۔

پی آئی بی کالونی کے علاقے عیسیٰ نگری میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے گھر کی چھت پر کھڑا40 سالہ یوسف مسیح گردن میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،مقتول 5 بچوں کا باپ اورخاکروب تھا۔لیاری نیاآباد نیازی چوک نورانی محلے میں فائرنگ سے35سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کونامعلوم ملزمان نے اغواکے بعد تشددکانشانہ بنایااورموٹر سائیکل پربٹھاکرنیازی چوک کے قریب سر پرایک گولی مارکرہلاک کردیااورفرار ہو گئے۔

مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی،کیماڑی سکندر آبادمبارک مسجد کے قریب کا رہائشی36سالہ جان بہادرگھر میں پر اسرار فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ،مقتول ڈاکس لیبر پوٹ کاملازم اورگھر میں اکیلارہتاتھا۔کورنگی ضیاکالونی کی رہائشی گھرمیں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک گولی سرپر لگنے سے40 سالہ رابعہ بی بی ہلاک ہو گئی،مقتولہ5 بچوں کی ماں تھی،مقتولہ کو اس کے 2 دیوروں اﷲ رکھا اور بخش علی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کیااورفرار ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story