نئی دہلی میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 380 برقرار
ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران 5 فیصد یا اس سے کم مثبت شرح اشارہ ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول میں ہے۔
VILLARREAL:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ 15 روز کے دوران کورونا وبا کے مثبت کیسز کی اوسط شرح 380 پر برقرار ہے۔
بھارتی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کووڈ 19 کے دوسرے ویرئینٹ اومی کرون کی لہر کم ہونے کے بعد کورونا کیسز کی اوسط شرح 386 پر قائم ہے۔ اس سے قبل یہ شرح زیادہ سے زیادہ 530 اور کم سے کم 212 تک ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ 2 ماہ قبل مارچ میں یہ تعداد 100 سے نیچے آ گئی تھی۔
اعداد شمار کے مطابق نمونے ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مثبت آنے والے نتائج اس وبا کے پھیلاؤ کو ظاہر کررہے ہیں۔ شرح تناسب دیکھی جائے تو یہ 1.7 سے 2.7 فی صد کے درمیان ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران 5 فی صد یا اس سے کم کی مثبت شرح برقرار رہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ کنٹرول میں ہے۔
بھارتی سرکاری اعداد شمار کے مطابق جمعہ کے روز 345 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.88 فی صد ہے جب کہ جمعہ کے روز کوئی اموات بھی ریکارڈ نہیں ہوئیں۔